مختلف وجوہات پر دو خواتین کی خود سوزی

   

حیدرآباد۔/28 جون، ( سیاست نیوز) قرض کے بوجھ سے پریشان ایک اور ایک حالت نشہ میں دو خواتین کی خود سوزی کے علحدہ واقعات بنجارہ ہلز ، عبداللہ پور میٹ پولیس حدود میں پیش آئے۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 65 سالہ اندراماں جو فلم نگر علاقہ کے ساکن شخص لکشمیا کی بیوی تھی ہر روز نشہ میں رہتی تھی 27جون کو اس خاتون نے خودسوزی کرلی۔ پولیس سمجھتی ہے کہ اس خاتون نے نشہ کی حالت میں انتہائی اقدام کرلیا۔ عبداللہ پور میٹ پولیس کے مطابق 41 سالہ راملماں جو کتہ گڈیم علاقہ کے ساکن ایلیا کی بیوی تھی کو قرض کی پریشانی تھی ، شوہر کی خاطر خواہ آمدنی نہ ہونے کے سبب قرض کی ادائیگی کے لئے دشواریاں پیش آرہی تھیں اور خاتون شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی جس نے 24 جون کو انتہائی اقدام کرتے ہوئے خود سوزی کرلی جو علاج کے دورن کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔