مدھیہ پردیش۔ سماجی دوری نظر انداز‘ پجاری کے استقبال میں بڑا ہجوم ہوا اکٹھا۔ویڈیو

,

   

ساگر۔ کویڈ 19کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے بنائے گئے گائیڈ لائنس کو پوری طرح نظر انداز کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر میں ایک پجاری اور ان کے گروپ کا استقبال کرنے کے لئے عوام کا اژدھام امنڈ پڑاتھا۔

واقعہ کے کچھ ویڈیوز سوشیل میڈیا پر وائیرل ہورہے ہیں‘ جس کے پیش نظر پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے

۔ پیر کے روز ضلع ہیڈکوارٹر سے 35کیلو میٹر کے فاصلے پر پیر کے روز بڑی تعداد میں لوگ جین گروپ کے پجاریوں جس کی قیادت منی پرانم ساگر کررہے تھے کے استقبال کے لئے اکٹھا ہوگئے تھے۔

سوشیل میڈیا پر شیئر کئے جانے والے ویڈیو کلپس میں بڑی تعداد میں لوگ بغیر ماسک کے پجاری اور اس کے گروپ کا سڑک پر خیر مقدم کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

جب ایڈیشنل سپریڈنٹ آف پولیس پروین بھوریا سے رابطہ کیاگیا‘ پی ٹی ائی سے چہارشنبہ کے روز انہوں نے کہاکہ انہیں سوشیل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کئے جانے کے بعد انہیں واقعہ کے متعلق جانکاری ملی ہے

YouTube video

انہوں نے کہاکہ ”یہ معاملہ سی آرپی سی کی دفعہ 144 کے تحت جاری کردہ احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کا یہ معاملہ ہے۔ویڈیو ز کی جانچ کے بعد باندہ پولیس اسٹیشن کے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایک مقدمہ درج کریں“۔

باندہ پولیس اسٹیشن انچارج کمال سنگھ نے کہاکہ وہ قومی لاک ڈاؤن کے دوران جاری احتیاطی اقدامات کی خلاف ورزی پر 400-500 نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ در ج کررہے ہیں