بھوپال: سردار ولبھ بھائی پٹیل کی تاریخ پیدائش31 اکتوبر کو راشٹریہ ایکتا دیوس کے طور پر منایا جائے گا۔ اس دن پوری ریاست میں قومی یکجہتی، سالمیت اور سلامتی کو برقرار رکھنے کا حلف لیا جائے گا۔ ریاستی حکومت نے تمام محکموں کے سربراہوں سمیت ڈیویژنل کمشنر، کلکٹر، پولیس کمشنر اور تمام ایس پیز کو ایک خط لکھا ہے اور انہیں قومی اتحاد کا دن منانے کی ہدایت دی ہے ۔ راشٹریہ ایکتا دیوس کے حلف کیساتھ ریاستی پولیس اور وردی میں ملبوس فورسز، یونٹوں اور ایجنسیوں کی جانب سے مارچ پاسٹ، ہراضلاع میں ایکتادوڑ اور جیلوں میں قومی اتحاد پر مرکوز پروگرام منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے ۔