مدھیہ پردیش میں دولہا دلہن سمیت 95 افراد کورنٹائن

   

٭ مدھیہ پردیش کے چندواڑہ ضلع میں شادی کی تقریب میں ایک مہمان کے کورونا پازیٹیو پائے جانے پر دولہا دلہن سمیت 95 افراد کوکورنٹائن سنٹر میں بھیج دیا گیا۔ میونسپل کارپوریشن کمشنر راجیش شاہی نے بتایا کہ پروٹوکول کے مطابق یہ کارروائی کی گئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 7200ہوگئی ہے۔ حکومت کی جانب سے اِس وباء پر قابو پانے کے لئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔