بھوپال : مدھیہ پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 554 نمونوں کے ٹیسٹ میں کورونا کے تین نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی فعال مریضوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے ۔ریاستی وزیر داخلہ نروتم مشرا نے آج یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا انفیکشن کے 03 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ 554 نمونوں کی جانچ میں یہ نئے مریض پائے گئے ہیں۔