مدھیہ پردیش کے دیواس میں قبائیلی عورت کے ساتھ مارپیٹ اور جوتوں کے ہار کے ساتھ گشت

,

   

بھوپال۔مدھیہ پردیش کے دیواس ضلع میں پیش ائے ایک شرمناکواقعہ میں ایک قبائیلی عورت کے ساتھ مارپیٹ کی گئی اور اپنے کاندھوں پر شوہر کو بیٹھا کر چلنے پر مجبور کیاگیا اور گلے میں جوتوں کاہار بھی پہنایاگیاتھا۔

واقعہ اس وقت منظرعام پر آیا جب اس کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوا‘ جس میں لوگوں کا ایک گروپ مذکورہ عورت کے ساتھ مارپیٹ کرتاہوا صاف نظر آرہا ہے۔

پولیس کے مطابق گاؤں والوں کے سامنے اس کے شوہر کو بے رحمی کے ساتھ پیٹتے دیکھا گیا اوربعد میں خاتون کو اپنے شوہر کو کاندھوں پر اٹھانے پر مجبور کیاگیا۔ گاؤں والے بھی اس پر جوتوں کاہار ڈالتے ہوئے نظر ائے۔

1

مذکورہ عورت کو ایک دوسرے مرد کے ساتھ مبینہ ناجائزہ تعلقات کی سزا دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ عورت پچھلے تین چار دنوں سے لاپتہ تھی اور بعد میں وہ اپنے ایک مرد دوست کے ساتھ ملی تھی۔

اس واقعہ نے شوہر اورساری کمیونٹی کو شرمند کردیا اور انہوں نے عورت کوسزا دینے کا فیصلہ کرلی۔ پیر کے روز پولیس نے بتایاکہ متاثرہ کے شوہر کے بشمول نو لوگوں پر مارپیٹ‘ فساد‘ ایک عورت کی عظمت کے ساتھ کھلواڑ کرنا اور مجرمانہ دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کیاگیاہے۔

واقعہ اتوار کے روز پیش آیامگر سرخیوں میں پیر کے روز آیاہے۔دیوا س کے ایڈیشنل سپریڈنٹ آف پولیس سوریا کانت شرما نے کہاکہ ”ایک ہفتہ قبل عورت لاپتہ ہوگئی تھی۔ اس کے شوہر نے اودئے نگر پولیس اسٹیشن میں اس کے لاپتہ ہونے کی ایک شکایت درج کرائی تھی۔

حال ہی میں اس کو جانکاری ملی ہے کہ وہ ایک شخص کے گھر میں رہ رہی ہے جو اس کا قریبی دوست بتایاگیاہے۔مذکورہ عورت کا شوہر اس گھر پر پہنچا او راس کو کھینچ کر گاؤں کے سامنے لے کر آیا اور بعدازاں بے رحمی کے ساتھ اس کی پیٹائی کردی“۔

شرما نے کہاکہ ”مذکورہ گاؤں والوں نے اس کو جوتوں کا ہار پہننے او رکاندھوں پر شوہر کو اٹھانے کے لئے مجبور کیا۔ چا ر گاؤں والوں نے شوہر کو کاندھوں پر اٹھانے اور گاؤں میں چلنے کے لئے مدد کی“

۔بعدازاں مذکورہ عورت کے دوست نے پولیس میں ایک شکایت درج کرائی۔ عورت نے پولیس کو جانکاری دی کہ 15سال کی عمر میں اس کی شادی ہوئی ہے اور اس کا شوہر اسے ہراساں کرتا جس کی وجہہ سے وہ فرار ہوگئی تھی۔

پولیس نے ائی پی سی کی دفعات 147‘354‘294‘323‘452‘509اور 506کے تحت 11نامزد اور 15نامعلوم افراد کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کررہی ہے۔