مذاکرات کا احیاء دہشت گردی روکنے سے مشروط : ہندوستان

   

اقوام متحدہ ۔ /16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے جمعہ کے دن پاکستان کو سختی سے کہہ دیا کہ ہندوستان اور پاکستان کی بات چیت کا احیاء صرف اُسی وقت ہوسکتا ہے جبکہ ریاست جموں و کشمیر کے خصوصی موقف سے دستبرداری کے خلاف پاکستان کا مجوزہ تشدد بند کرنے کے اقدامات کئے جائیں ۔ ہندوستان نے کہا کہ جب تک دہشت گردی کی پاکستان کی جانب سے سرپرستی جاری رہے گی تب تک ہند۔ پاک مذاکرات کا احیاء ناممکن ہے ۔