مذہبی جذبات کوٹھیس پہنچانے کے معاملے میں ڈیرا سچا سودا پر مقدمہ درج

,

   

شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ ڈیرا سربراہ جو فی الحال پیرول پر ہے‘ نے گرو روی داس اورسنت کبیر پر قابل اعتراض تبصرہ کیاہے۔
چندی گڑھ۔ پولیس کے مطابق گروی روی داس اورسنت کبیر پر مبینہ قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے سبب مذہبی جذبات کوٹھیس پہنچانے کے الزام کے تحت ڈیرا سچاسودا سربراہ گرومیت رام راحیم سنگھ پر مقدمہ درج کیا گیاہے۔

انہوں نے کہاکہ گروی روی داس ٹائیگر فورس کے سربراہ جاسی طلہان کی ایک شکایت پر ائی پی سی کی دفعہ295اے کے تحت ایک مقدمہ جالندھر پولیس نے پتارا پولیس اسٹیشن میں درج کیاہے۔

شکایت کنند ہ نے الزام لگایاکہ ڈیرا چیف پیرول کے دوران قابل اعتراض تبصرہ گروروی داس اور سنت کبیر پر 5فبروری کو کیا جس کو ایک یوٹیوب چیانل کے ذریعہ شیئر کیاگیاہے۔

پولیس کے ایک اہلکار نے کہاکہ ایف ائی آر 7مارچ کو درج کی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔ اپنی دو شاگردوں کی عصمت ریزی کے الزام میں ڈیرا سربراہ فی الحال 20سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے‘ اس کو 20جنوری کے روز چالیس دن کی پیرول ملی ہے۔

ہریانہ کی روہتک سوناریا جیل میں وہ قید ہے۔ سال2021کو مذکورہ ڈیرا سربراہ دیگر چار کے ساتھیوں کے ہمراہ ایک ڈیرا منیجر رانجیت سنگھ کو قتل کرنے کی سازش انجام دینے کے معاملہ میں سزسنائی گئی ہے۔

ڈارا سربراہ اور تین دیگر کو 2019میں ایک صحافی کے 16سال قبل قتل کے معاملے میں بھی سزا سنائی گئی ہے۔