مذہبی خبریں

   

حضرت شیخ الحدیثؒ کی حیات و خدمات پر سمینار
حیدرآباد ۔ /9 جنوری (راست) المعہد الدینی العربی کے زیراہتمام /12 جنوری کو بعد نماز مغرب اردو مسکن خلوت بصدارت مفکر اسلام مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ ایک علمی تحقیقی ادبی سمینار مقرر ہے ۔ جس میں مہمانان خصوصی مولانا سید قبول بادشاہ قادری شطاری ، تقدس مآب ڈاکٹر سید شاہ گیسو دراز خسرو سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ و صدرنشین خواجہ ایجوکیشن سوسائٹی گلبرگہ شریف ، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی المعروف سجاد پاشاہ ادام اللہ فیوضہ جانشین ، مفتی محمد محبوب شریف ، مولانا ڈاکٹر سید علیم اشرف جائسی ، مولانا محمد ولی اللہ شریف ہوں گے اس سمینار میں مقالہ نگار حضرات اپنے علمی تحقیقی مضامین پیش کریں گے ۔ جن میں مولانا پروفیسر محمد مصطفٰی شریف ، حضرت شیخ الحدیثؒ ، بحیثیت مترجم ، مولانا ڈاکٹر سید بدیع الدین صابری ، حضرت شیخ الحدیثؒ بحیثیت صوفی ، مولانا سید ضیاء الدین نقشبندی ، حضرت شیخ الحدیثؒ بحیثیت محدیث ، مولانا ڈاکٹر شیخ محمد عبدالغفور ، شیخ الحدیثؒ کا بناء مساجد و قیام مدارس دینیہ میں حصہ ، حضرت محمد انوار احمد حضرت شیخ الحدیثؒ بحیثیت مفسر ، مولانا حافظ محمد جواد صدیقی ، حضرت شیخ الحدیثؒ بحیثیت مصلح قوم ، مولانا محمد لطیف احمد ، حضرت شیخ الحدیثؒ بحیثیت فقیہ ، مولانا محمد قاسم صدیقی تسخیر (امریکہ) ۔ حضرت شیخ الحدیثؒ کا پیغام طلبہ علوم اسلامی کے نام (روانہ کردہ از امریکہ) ، مولانا محمد آصف الدین حضرت شیخ الحدیثؒ بحیثیت شاعر ، مولانا محمد خواجہ محی الدین حضرت شیخ الحدیثؒ بحیثیت نثرنگار ، محترمہ ام البیان ڈاکٹر سیدہ نفیس النساء بیگم ۔ حضرت شیخ الحدیثؒ اور ازدواجی زندگی ۔ ڈاکٹر اسماء توقیر ۔ حضرت شیخ الحدیثؒ کی عربی زبان کی نشر و اشاعت میں خدمات ، پیش کریں گے ۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ /9 جنوری (فیاکس ) جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ بال ریڈی نگر میں /10 جنوری کو بعد نماز مغرب درس قرآن بمکان عبدالرب عقب مسجد بلال ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا ۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ الحسنات کالونی میں درس قرآن خالد منزل روبرو مسجد ابوبکر صدیقؓ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ قادر باغ میں درس قرآن مجید آج بروز جمعرات بعد نماز عشاء بمکان عبدالحمید نزد بھارت کرانہ اسٹور منعقد ہوگا ۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی کے زیراہتمام محلہ سمتا کالونی میں اجتماعی مطالعہ قرآن و درس حدیث بروز جمعرات بعد نماز فجر بمکان انجنیئر محمد عبدالباسط منعقد ہوگا ۔ محمد احمد اعظمی تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔

حیات نگر پر محفل پنجتن
حیدرآباد /9 جنوری ( راست ) درگاہ حضرت سید شاہ علی معصوم شیرازی ؒواقع ستیہ نارائنا کالونی ، مامیلہ حیات نگر آج ماہ کی پہلی جمعرات کے موقع پر 4 بجے شام احاطہ درگاہ شریف محفل پنجتن منعقد ہوگی ۔ جس میں قرآن خوانی ، نعت ، منقبت کے علاوہ ذاکر پنجتن مولانا میر ہادی علی خطاب کریں گے ۔

روز مرہ زندگی میں تعلیمات تصوف کو شامل کرنے کی تلقین
عرس شریف کے موقع پر مولانا شاہ مظفر علی صوفی و دیگر کا خطاب

حیدرآباد /9 جنوری ( راست ) عرس شریف درگاہ حضرت شیخ جی حالی ابوالعلائی کے موقع پر صندل مالی 6 جنوری محفل چراغاں اور قل شریف 7 اور 8 جنوری کو منعقد ہوا ۔ صندل شریف کی خدمات اور محفل کی صدارت و نگرانی سجادہ نشین مولانا شاہ مظفر علی صوفی چشتی ابوالعلائی نے کی ۔ اس موقع پر مریدین اور وابستگان سلسلہ کو مخاطب کرتے ہوئے سجادہ نشین نے کہا کہ اس پر آشوب زمانے میں بزرگان دین کی تعلیمات تصوف کی اہمیت درس و تدریس ، مراقبہ و مکاشفہ اور اوراد وظائف اور روزمرہ کی زندگی میں شامل کرنے کی تلقین کی ۔ حضرت ممدوح نے کہا کہ حیدرآباد میں قوالی کا رواج حضرت شیخ جی حالی ابوالعلائی کی دین ہے ۔ تاریخی حوالے سے حیدرآباد میں محفل سماع حضرت شیخ جی حالی ابوالعلائی نے متعارف کروایا ۔ حضرت شیخ قبلہ کا پورا نام المعروف حضرت شاہ محمد قاسم ہے ۔ آپ ہر وقت کیفیت وجد و حال میں رہتے تھے ۔ اسی لئے آپ حالی ہوگئے اور دنیا میں آپ شیخ جی حالی کے نام سے مشہور ہوئے حضرت سجادہ نے کہا کہ سماع کو سلسلہ چشتیہ کے تعلیمات میں کافی اہمیت دی گئی ہے اور سماع سے تزکیہ نفس ہوتا ہے ۔ حضرت شیخ جی حالیؒ کی آمد نواب غلام علی خان بہادر آصف جاہ ثانی کے دور میں ہوئی ۔ عرس کے موقع پر علماء اور مشائخین کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں قابل ذکر مولانا سید فضل المتین چشتی گدی نشین اجمیر شریف ، مولانا سید شاہ اکبر نظام الدین حسینی درگاہ حضرت شاہ خاموشیؒ مولانا سید حسن ابراہیم قادری ، مولانا خواجہ زبیر صوفی چشتی ابوالعلائی ، مولانا صوفی یوسف حسین ، مولانا آغا محمد شاہ قاسم آغائی ابوالعلائی ، مولانا میر فراست علی شطاری ، مولانا ڈاکٹر ذوالفقار محی الدین ملتوانی ، مولانا سید شاہ عبدالروف حسینی بندہ نوازی مولانا سید شاہ سمیع اللہ حسینی ، مولانا سید شاہ ندیم اللہ حسینی ، مولانا سید شاہ نوراللہ حسینی ، مولانا سید وسیع اللہ قادری سجادہ نشین درگاہ کشن باغ نے شرکت کی ۔

حفاظ کرام کی تربیتی نشست
حیدرآباد /9 جنوری ( راست ) مدرسہ تعلیم القرآن ویلفیر اینڈ ایجوکیشنل اکیڈیمی کے زیر اہتمام حیدرآباد کے حفاظ کرام کیلئے ایک تربیتی نشست 13 جنوری کو صبح 9 تا ظہر مدرسہ ہذا واقع روبرو بی ڈی ایل کمپنی کنچن باغ منعقد ہوگی ۔ اس موقع پر حفاظ کو قرات کے اہم نکات سے واقف کروایا جائے گا ۔ تربیت میں شرکت کے خواہشمند مزید تفصیلات کیلئے راست مدرسہ ہذا سے یا فون نمبرات 9849215715 یا 9700248101 پر ربط کریں ۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری خلیفہ حضرت ابوالفداء ؒ 10 جنوری بروز جمعرات بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ ، شکر گنج مقرر ہے ۔ بعد نماز عشاء جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف ہوگا ۔۔

کل ہند خواتین کانفرنس کی
مجلس استقبالیہ کا مشاورتی اجلاس
حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( راست ) : جامعتہ المومنات کی ایک یومی کل ہند خواتین کانفرنس جس کا مرکزی موضوع ’ تحفظ قانون شریعت اور ہماری ذمہ داریاں ‘ کی مجلس استقبالیہ کا مشاورتی اجلاس 10 جنوری کو 7 بجے شام کانفرنس ہال جامعتہ المومنات مغل پورہ میں مفتی محمد حسن الدین کی صدارت میں مقرر ہے ۔ اس اجلاس میں ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل کے علاوہ خواتین کانفرنس کے پروگرام کو قطعیت دی جائیگی ۔۔

محفل ختم قادریہ
حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( راست ) : محمد عبدالرزاق شاہ قادری جنیدی کے بموجب محفل ختم قادریہ و حلقہ ذکر اللہ بارگاہ الحاج حافظ سید عبداللہ شاہ ولی قادری ؒ 10 جنوری کو بعد نماز عشاء آستانہ عالیہ قادریہ حق چمن شاہ علی بنڈہ ہری باؤلی موڑ میں زیر نگرانی مولانا محمد اللہ شاہ قادری سرخیل منعقد ہوگی ۔ بعد عشاء محفل ختم قادریہ و نعت و منقبت بعد ازاں اس محفل سے مولانا حافظ محمد عزت اللہ شاہ قادری سہیل پاشاہ خطاب کریں گے ۔ ذکر جہری و دعا و سلام پر محفل کا اختتام عمل میں آئے گا ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 10 جنوری کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس جلسہ کی کارروائی مولانا شیخ عبید اللہ جابر حسامی چلائیں گے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد یوسف الدین کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ مولانا احمد عبید الرحمن اطہر ندوی مخاطب کرینگے ۔ نماز ظہر 1-30 بجے ہوگی ۔ خواتین کیلئے پردہ کا نظم رہے گا ۔۔

بزم علم و ادب شعبہ خواتین کا
دینی و ادبی اجلاس
حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( راست ) : رفیعہ نوشین سکریٹری بزم علم و ادب کے بموجب 12 جنوری کو 2-30 بجے دن ایمپائر اسٹیٹ اکبر باغ فلیٹ نمبر 105 میں اجتماع مقرر ہے ۔ محترمہ متین انصاری بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی ۔ پروگرام کا آغاز حافظہ عائشہ کی قرات اور ممتاز جہاں عشرت کی حمد سے ہوگا ۔ حفصہ فاطمہ ’ ہندو ادب میں نبی کریم ؐ کا ذکر ‘ کے عنوان سے تقریر کریں گی ۔ سیدہ عابدہ کریم ’ دین سے دوری کی وجوہات اور اس کا حل ‘ کے عنوان سے بیان کریں گی ۔ رفیعہ نوشین مہمان خصوصی کا تعارف کرائیں گے اور نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ سلام اور دعا کے بعد پروگرام اختتام کو پہنچے گا ۔ مزید معلومات کے لیے 9849132694 پر ربط کریں ۔۔

مولانا حسیب الرحمن کا آج جلسہ اعتراف خدمات
حیدرآباد۔ 9 جنوری (پریس نوٹ) مولانا محمد رحیم الدین انصاری (ناظم جامعہ) اور مولانا محمد حسام الدین ثانی کے مطابق جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد میں 10 بجے دن مسجد عاقل حسامی احاطہ جامعہ زیرصدارت مولانا محمد انصار قاسمی شیخ الحدیث جامعہ جلسہ اعتراف خدمات منعقد ہورہا ہے۔ اس اجلاس میں مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی زید مجدہ صدر دینی مدارس بورڈ، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ناظم المعہد العالی الاسلامی، مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی مہتمم دارالعلوم رحمانیہ، حافظ پیر شبیر صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ و اے پی، مولانا میر قطب الدین علی چشتی بانی و مہتمم جامعہ انوارالہدی، مولانا عبدالقوی حسامی ناظم ادارہ اشرف العلوم مہمانان خصوصی ہوں گے۔ مہمانان خصوصی کے علاوہ معزز و ممتاز علماء کرام خطاب کریں گے اور تاثرات پیش کریں گے۔