مذہبی خبریں

   

ڈاکٹر حمید الدین شرفی کے خطابات
حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( راست ) : ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک بروز جمعہ ، قبل نماز جمعہ 12-30 بجے دن مسجد مالا کنٹہ ، معظم جاہی مارکٹ اور 1-30 بجے دن مسجد حسینی روڈ نمبر 3، بنجارہ ہلز میں ونیز بعد نماز جمعہ 3 بجے سہ پہر مسجد رضیہ حسین واقع درگاہ شرفی چمن سبزی منڈی میں شرف تخاطب حاصل کرینگے ۔۔

ڈاکٹر محمد سراج الرحمن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( راست ) : جامع مسجد جعفری صنعت نگر میں ڈاکٹر محمد سراج الرحمن فاروقی کا خطاب ’ اتحاد امت ، مدد الہیٰ ‘ پر ہوگا ۔ بعد نماز جمعہ مولانا غلام نبی شاہ نقشبندی کا لٹریچر دستیاب رہے گا ۔۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( راست ) : مسجد اسلامک سنٹر ٹولی چوکی سات گنبد روڈ خطبہ جمعہ محمد شفیق احمد فلاحی پیش کرینگے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ گلشن کالونی سات گنبد بروز جمعہ درس قرآن بعد نماز مغرب مسجد نور میں منعقد ہوگا ۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ الکریم کالونی میں درس قرآن بمکان شاہد اللہ بروز جمعہ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ محبوب گارڈن میں درس قرآن بمکان محمد مبشر الدین بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ و نہی عن المنکرات
حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( راست ) : جلسہ اصلاح معاشرہ و نہی عن المنکرات 29 دسمبر اتوار بعد نماز ظہر مسجد النور مدرسہ فیض العلوم میں مولانا مفتی محمد زکریا کیرانوی خلیفہ حضرت محی السنہ شاہ ہردوئیؒ مولانا مفتی تجمل حسین قاسمی کے خصوصی خطابات ہوں گے ۔ نیز خواتین کے لیے پردہ کا نظم بھی رہے گا ۔۔

جلسہ فیضان اولیاء اللہ
حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( راست ) : بزم غوث اعظم ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام جلسہ فیضان اولیاء اللہ ، مسجد عباسیہ اہل سنت و الجماعت عثمان باغ کاماٹی پورہ میں 27 دسمبر کو بعد نماز مغرب مقرر ہے ۔ صدارت جناب مرزا قدرت اللہ بیگ بابر جب کہ نگرانی مولانا محمد محسن خلیلی قادری کریں گے ۔ مہمان خصوصی مولانا محمد ممتاز احمد اشرفی کا خطاب ہوگا ۔۔

مجلس غوثیہ
حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( راست ) : درگاہ شریف حضرت جہانگیر پیراںؒ خانقاہ نورانی قادری میں ماہانہ مجلس غوثیہ 27 دسمبر کو مقرر ہے ۔ نگرانی حضرت سید شاہ اکرام حسین قادری نقشبندی کریں گے ۔ بعد نماز ظہر ختم قرآن مجید محفل درود شریف و ختم قادریہ مقرر ہے ۔ قرات کلام پاک حافظ احمد حسین کی ہوگی ۔ 4 بجے جلوس غلاف مبارک و چادر گل درگاہ شریف پر پیش کی جائے گی ۔ بعد نماز عصر خصوصی دعا ہوگی ۔۔

بزم قطب وارثی نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( راست ) : بضمن جشن وارث زیر اہتمام بزم قطب وارثی نعتیہ مشاعرہ 27 دسمبر کو وارث گلشن بندل گوڑہ عثمان باغ کاماٹی پورہ بوقت بعد عشاء زیر نگرانی قطب حافظ وارثی سجادہ نشین بارگاہ یزدانی حافظ وارثی و مریم بی وارثی مقرر ہے ۔ مسرس عبدالرشید ارشد ، محمد برہان الدین وارثی ، سلیم قادری ، میر مقبول علی ، محمد اعظم قادری ، عباس سلیم قادری ، سید داؤد اظہر اور سہیل وارثی شرکت کرینگے ۔۔

اعراس شریف
حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( راست ) : جی ایم منظور معتمد تنظیمی کے بموجب مجذوب کامل صوفی باصفات قطب وقت حضرت سیدنا خواجہ حسن برہنہ شاہ ؒ کے عرس تقاریب کا 27 دسمبر 9-30 بجے صبح احاطہ درگاہ شریف واقع عیدی بازار پھسل بنڈہ میں رسم نقارہ کی ادائیگی سے اعلان ہوگا ۔ صدر نشین انتظامی کمیٹی تقریب کی نگرانی کریں گے ۔۔
٭٭ سہ روزہ تقاریب عرس شریف حضرت سید شاہ جعفر صادق حسینی القادری ؒ نبیرہ کلاں حضرت خواجہ محبوب اللہ ؒ 27 تا 29 دسمبر کو درگاہ شریف باقر نگر ( بستی نبی کریم ) عیدگاہ تالاب میر عالم زیر نگرانی جانشین مقرر ہے ۔ 27 دسمبر بعد عصر برآمدگی جلوس صندل عیدگاہ میر عالم تا درگاہ شریف بعد مغرب گل اندازی فاتحہ خوانی ختم قرآن شریف 7 تا 9 بجے شب محفل سماع محفل چراغاں 28 دسمبر بعد نماز مغرب قصیدہ بردہ شریف 8 تا 10 بجے شب محفل سماع ، 10 بجے شب جلوس چادر شریف از خانقاہ قادریہ تا مزار حضرت ممدوح ؒ پیشکشی غلاف مبارک چادر شریف گل اندازی و فاتحہ خوانی ہوگی ۔ 29 دسمبر اتوار محفل قل صبح 10 تا 11 بجے دن ختم قرآن شریف 11 تا 2 بجے دن محفل سماع ۔۔

ہفتہ کو یوم روزہ و یوم دعا منانے کی اپیل
حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : سید نذیر احمد قاسمی سکریٹری جمعیتہ علماء گریٹر حیدرآباد کے بموجب ملک کی موجودہ سنگین صورتحال کے تناظر میں امت مسلمہ کو رجوع الی اللہ کی ترغیب دینے اور توبہ و استغفار کی جانب متوجہ کرنے کے لیے جمعیتہ علماء 28 دسمبر کو یوم روزہ و یوم دعا کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس دن سارے مسلمان مرد و خواتین روزہ کا اہتمام کریں اور بعد عصر اپنے اپنے علاقہ کی مساجد میں جمع ہو کر بیان دعا اور اجتماعی افطار کا اہتمام کریں ۔ اس لیے کہ اس مشکل گھڑی میں ہمارے لیے آسرا اور سہارا اللہ کی ذات ہی ہے وہی امت مسلمہ کی مدد کرنے والا ہے ۔ اس لیے مسلمان اس دن ان اعمال کا اہتمام کریں ۔ سٹی جمعیتہ علماء گریٹر حیدرآباد نے ائمہ مساجد خطباء ذمہ داران مساجد سے اس سلسلہ میں دلچسپی لینے کی اپیل کی ہے ۔۔

جماعت اسلامی ہند کا اجتماع عام
حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( راست ) : جماعت اسلامی ہند چارمینار کا ہفتہ واری اجتماع عام 29 دسمبر اتوار کو صبح 11 بجے چھتہ بازار میں منعقد ہوگا ۔ جناب سید شاہ شمس الدین قادری درس قرآن دیں گے ۔ جناب عبدالصمد عمودی بعنوان ’ شہداء علی الناس ‘ پر خطاب کریں گے ۔۔

زیارت آثار شریف
حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( راست ) : زیارت موئے مبارک سرکار سیدنا غوث اعظم دستگیر ؒ 27 دسمبر بمکان سید شاہ ابو طاہر علی بخاری عرف شاہد پاشاہ مولانا شاہ محمود عبدالصبور صدیقی فضیلت ؒ مغل پورہ نزد بی بی بازار چوراہا مقرر ہے ۔ بعد نماز مغرب ذکر الہی اور زیارت آثار شریف کروائی جائے گی ۔۔

تربیتی اجتماع برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( راست ) : جامعتہ المومنات کی دو یومی کل ہند خواتین کانفرنس کے بضمن تربیتی اجتماع برائے خواتین 28 دسمبر کو 2 بجے دن متصل جامع مسجد غلام نبی شاہ فاروقی نقشبندی ہاشم آباد میں ڈاکٹر سراج الرحمن فاروقی کی سرپرستی میں مقرر ہے ۔ اجتماع کو مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین ، مفتیہ ناظمہ عزیز ، مفتیہ انجم فردوس، عالمہ شافعیہ عطاریہ مخاطب کریں گی ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( راست ) : جامعتہ المومنات کی دو یومی کل ہند خواتین کانفرنس کے بضمن جلسہ اصلاح معاشرہ برائے خواتین 29 دسمبر اتوار 12 بجے دن انجمن فنکشن ہال مشیر آباد مقرر ہے ۔ اس جلسہ کو محترمہ ساجدہ بیگم ، مفتیہ تہمینہ تحسین ، مفتیہ انجم فردوس ، مفتیہ عظمی سلطانہ ، حافظہ فریعہ نورین مخاطب کریں گی ۔۔

خانقاہ قبول مصطفوی میں نیاز شریف
حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( راست ) : خانقاہ قبول مصطفوی نور خاں بازار میں حضور پیران پیر محبوب سبحانی سیدنا عبدالقادر جیلانی ؒ کی نیاز شریف حضرت سید محمد قبول پاشاہ قادری زرین کلاہ گوشہ نشین کی ماہانہ فاتحہ و حضرت سید مظہر الحق قادری زرین کلاہ کی سالانہ فاتحہ 27 دسمبر زیر نگرانی مولانا سید ابراہیم قادری فاروق پاشاہ زرین کلاہ مقرر ہے ۔ بعد نماز عصر ختم قرآن مجید و پیشکشی چادر گل بہ مزار حضرت سید مظہر الحق قادری ؒ گوشہ قبول نزد مسجد چیونٹی شاہ عثمان پورہ بعد نماز مغرب محفل نعت و میلاد خوانی بعد نماز عشاء پیشکشی چادر گل سلام و دعا رات 9 بجے شب جلوس نشان مبارک حضرت غوث پاکؒ خانقاہ شریف تا چھلہ نزد چمن مقرر ہے ۔۔