مذہبی خبریں

   

موجودہ حالات میں دینی مدارس کا تعاون ناگزیر
مقامی متعدد تنظیموں کے ذمہ داران کی دردمندانہ اپیل
حیدرآباد 23 اپریل (راست) مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھرا ، جمعیۃالعلماء تلنگانہ و آندھرا ،صفا بیت المال انڈیا ، منبر ومحراب فائونڈیشن انڈیا ، تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا ، لجنۃ العلماء تلنگانہ و آندھرا ، کے ذمہ داران و اراکین علماء کرام و مفتیان عظام نے غیور مسلمانوں سے یہ دردمندانہ اپیل جاری کی ہے کہ ان دینی مدارس کا بھر پور تعاون کریں جن کی بقاء و استحکام کیلئے ملت کے اہل خیر حضرات کی زکوٰۃ و صدقات انتہائی نا گزیر ہے ، ان مدارس کے اخراجات کا دارومدار زیادہ ترصاحب استطاعت افراد کی زکوٰۃ و صدقات پر ہی ہے۔ موجودہ نامساعد حالات مساجد میں با جماعت نماز ِ پنجگانہ ، جمعہ ، تراویح ، و افطار سے متعلق مشترک اور عمومی ہدایات جاری کی جا چکی ہے ، دوسری طرف مدارس اسلامیہ اور دین کی حفاظت میں مصروف اسلام کی اشاعت کے مختلف مراکز جو توکل علی اللہ ہوتے ہیں جس کے سالانہ بجٹ کا انحصار عمومی طور پر رمضان المبارک کے دوران زکوٰۃ ، صدقات ، عطایات کی وصولی پر ہوتا ہے ، انہی مدارس کے ہزاروں فضلاء ،ائمہ ،خطباء، قضاہ، مدرسین ، مقررین ،داعی حضرات و قلمکار ہیں جو بے لوث دینی خدمات انجام دے رہے ہیں، اور اپنے اپنے خطے کے مسلمانوں کے ملی و قومی تشخص کو سنبھالے ہوئے ہیں ، ان مدارس اور مراکز اسلامی کا استحکام قوم کے ہر ہر فرد کی دینی اور ملی ذمہ داری ہے کہ اس پر حتی الوسع توجہ کرے ۔ اہل خیر حضرات سے درخواست ہے کہ مدارس کے فون نمبرات لے کر ذمہ داران سے بات کریں اور ان کا اکاونٹ نمبر لے کر رقم ٹرانسفر کریں، اس لئے کہ لاک ڈاون کی اس صورتحال میں سفراء کا گھر گھر پہنچنا ناممکن محسوس ہو رہا ہے۔

گھروں میں نماز تروایح و سماعت قرآن برائے خواتین
حیدرآباد /23 اپریل ( راست ) جامعتہ المومنات کے خاتون مفتیات نے بتایا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر جامعتہ المومنات کے خاتون حفاظ سے اپیل کی ہے کہ ماہ صیام میں قرآن مجید کی خدمت اپنے گھروں میں اپنے گھر کے خواتین کیلئے کیا جائے ۔ ماہ صیام میں چاند رات سے اپنے گھروں میں نماز تروایح و سماعت قرآن برائے خواتین کا اہتمام کریں ۔ لیکن اس میں ضرور خیال رکھیں کہ صرف اپنے گھروں کے خواتین جمع رہیں اور فاصلہ کا خیال رکھیں ۔ عوامی اجتماعات سے گریز کریں نہ آپ کسی مقام کو جائیں اور نہ ہی کوئی آپ کے گھر آئے اس کا خیال رکھتے ہوئے نماز تراویح میں قرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل کریں ۔ قرآن نہ سنانے کی صورت میں قرآن مجید بھولنے کا قوی امکان ہوتا ہے ۔ خاتون مفتیات نے مزید بیان میں کہا کہ خاتون حفاظ وہ میدان یا کمیونٹی ہال یا شادی خانوں میںنماز تراویح و سماعت قرآن کے محافل منعقد نہ کریں خواتین سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں حکومت کے احکامات کی پابندی کریں ۔

قدیم مرکزی جشن امام موسیٰ کاظم کا انعقاد
حیدرآباد /23 اپریل ( راست ) سالانہ قدیم مرکزی جشن امام موسیٰ کاظم عاشورخانہ حضرت قاسم امان نگر تالاب میں زیر صدارت مولانا سید دلدار حسین عابدی منعقد ہوا ۔ جس میں مختصر شعراء کرام کلام پیش کئے ۔ جس کا لائف ٹیلی کاسٹ کیا گیا ۔ آغاز جشن میں میر مظفر علی مجاہد خان ، تراب علی ، مہدی علی ، عباس علی ، سلیم قصیدہ خوانی کی ۔ سید مہدی حسین رضوی نظامت کے فرائض انجام دئے ۔ سید حیدر زیدی ، سید باقر حسین رضوی نے خطاب کیا ۔ اختتام میں مولانا سید دلدار حسین عابدی نے کہا کہ بہت جلد ساری دنیا سے خطرناک وباء کورونا وائرس کا خاتمہ ہوجائے گا ہم صرف عبادتوں کے ذریعہ دعاؤں کے ذریعہ اس کا مکمل خاتمہ کرسکتے ہیں ۔ مولانا سید دلدار حسین عابدی نے تمام ہندوستانیوں سے اپیل کی کہ اپنے اپنے گھروں میں رہیں ۔ پولیس اور ڈاکٹرس سے تعاون کریں ۔ حکومت کے تمام فیصلوں کا احترام کریں ۔ یہی اس وبا کا خاتمہ ہے ۔ ادرک اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ۔