مذہبی رسومات کی انجام دہی کے دوران پیش ائے خطرناک حادثہ میں ششی تھرور زخمی

,

   

روایتی نیا سال کی تقریب وشنو پر اپنے گھر میں ابتدائی جشن کے بعد ششی تھرور مشہور گاندھاری امان مندر روانہ ہوگئے تھے۔

ترویننتھاپورم۔ترویننتھاپورم کے لوک سبھا امیدوار ششی تھرور جو تیسری مرتبہ جیت کے ساتھ ہیٹ ٹرک کی تیاری میں ہیں پیر کے روز مذہبی رسومات کی انجام دہی کے دوران یہاں ایک خطرناک حادثہ میں زخمی ہوگئے ‘ جس کی وجہہ سے ان کے سر پر اٹھ ٹانکے لگے۔روایتی نیا سال کی تقریب وشنو پر اپنے گھر میں ابتدائی جشن کے بعد ششی تھرور مشہور گاندھاری امان مندر روانہ ہوگئے تھے۔

مندر کی رسم کے حصہ کے طور پر جب وہ ترازو میں بیٹھے تھے ان کے وزن سے چین ٹوٹ گئی اور تھرور کے سر پر گر گئی۔ واقعہ کے فوری بعد انہیں ریاست کی نگرانی میں چلائے جانے والے جنرل اسپتال کو لے جایاگیا۔

مذکورہ ڈاکٹرس نے کہاکہ تھرور کے سر پر اٹھ ٹانکے لگے اورسر کی اسکینگ بھی کرائی گئی اور مزید کہاکہ کانگریس لیڈر کی حالات نارمل نہیں ہے۔

تھرور کو یہاں سہ رخی مقابلہ ہے جس میں بی جے پی سے میزروم کے سابق گورنر کے راجہ شیکھرن اور سی پی ائی کے موجودہ رکن اسمبلی وسابق ریاستی وزیر سی دیوا کرن کا سامنا ہے۔

سال2014کے لوک سبھا الیکشن میں تھرور نے بی جے پی کے او راج گوپال جو موجود ہ رکن اسمبلی ہیں کے مقابلے میں پندرہ ہزار ووٹوں کی سبقت سے جیت حاصل کی تھی