مذہب کی بنیاد پرتحفظات غیر ائینی ’انتخابی ریاست کرناٹک میں امیت شاہ کا بیان

,

   

شاہ نے اعلان کیاکہ سابق چیف منسٹر جگدیش شیتر جس نے حال ہی میں بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے اس مرتبہ الیکشن نہیں جیتیں گے‘ کیونکہ انہوں نے اشارہ دیا کہ ہبلی دھرواڑ نے ہمیشہ بی جے پی کے لئے ووٹ دیاہے۔


ہبلی۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پیر کے روز کہاکہ مذہب کی بنیاد پر تحفظات غیر ائینی ہیں اور زوردیکر کہاکہ بی جے پی چیف منسٹر بسوراج بومائی کی زیر قیادت کرناٹک حکومت نے جو کوٹہ فارمولہ کا تعین کیاہے اسی کو بی جے پی نافذ کریگی۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے 10مئی کے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے اکثریت او راقلیتی کی بنیاد پرنہیں بلکہ معیار او رجیت کی قابلیت کی بنیاد پر ٹکٹ دیا ہے اور کہیں پر بھی ایک غیرلنگایت امیدوار کو لنگایت امیدوار کی جگہ تبدیل نہیں کیاگیاہے۔

شاہ نے اعلان کیاکہ سابق چیف منسٹر جگدیش شیتر جس نے حال ہی میں بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے اس مرتبہ الیکشن نہیں جیتیں گے‘ کیونکہ انہوں نے اشارہ دیا کہ ہبلی دھرواڑ نے ہمیشہ بی جے پی کے لئے ووٹ دیاہے۔

شاہ نے کہاکہ ”میں کرناٹک کی عوام کو یقین دلانا چاہتاہوں کہ بومائی حکومت نے تحفظات کے لئے جو بھی فارمولہ متعین کرے اس کوعملی جامہ پہنایاجائے گا‘ جس میں ذیلی زمرہ تحفظات (داخلی تحفظات) برائے دلت بھی شامل ہیں“۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ مذہب کی بنیاد پر تحفظات غیر ائینی ہیں‘ اور ائین کے تحت اس کی قطعی”اجازت“ نہیں ہے۔ تحفظات کی حد میں 50فیصد سے تجاوز کرنے کے متعلق شاہ نے کہاکہ ”معاملہ عدالت میں زیرالتواء ہے اس کے احکامات کا انتظار کریں“۔

کانگریس کہہ رہی ہے کہ وہ مسلم تحفظات کو دوبارہ واپس لائے گی۔ شاہ نے کہاکہ ”میں پوچھنا چاہتاہوں کہ اس کو کم کرکے وہ اس کو واپس لائیں گے؟ کانگریس کو یہ واضح کرنا ہوگا کہ آیاوہ وکلایگاس یا لنگایتوں یادلتوں یا قبائیلیوں کو کم کریں گے“۔

انہوں نے کہاکہ ”وہ مسلم کمیونٹی کی زمرہ بندی او بی سی میں ہے‘ ہم انہیں تحفظات دینے کے لئے تیار ہیں یہاں تک کہ آج بھی ہم دے رہے ہیں مگر کوئی بھی تحفظات مذہب کی بنیاد پر نہیں دیں گے‘ ائین کی بنیاد ی روح یہی ہے“۔

کرناٹک اسمبلی انتخابات سے عین قبل ریاستی کابینہ نے چیف منسٹر بسوراج بومائی کی قیادت میں دیگر پسماندہ طبقات(او بی سی) کے تحت مسلمانوں کو دئے جانے والے چار فیصد تحفظات کو برخواست کردیا اور مساوی طور پر اس کی تقسیم وکالیگا اورلنگایت کمیونٹیوں میں کردی تھی۔

انہو ں نے بی جے پی کی جانب سے تمام کمیونٹیوں کے احترام اور ہر ایک کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کرتے ہوئے کہاکہ ”تاریخ میں کانگریس نے دو لنگایت چیف منسٹربنائے‘ مگر دونوں کو ذلیل کرکے ہٹایا‘ ایک کو اندرا گاندھی اوردوسرے کو راجیو گاندھی نے ائیرپورٹ سے نکالا تھا‘ میں پٹیل صاحب(ویریندرا پٹیل) کی بات کررہاہوں‘ کانگریس ا س پر بات نہیں کرتی“۔