مرکز، لاک ڈاؤن میں مزید 15 دن توسیع کرسکتا ہے: گوا چیف منسٹر پرامود ساونت

,

   

پاناجی (گوا): چیف منسٹر گوا نے آج اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ مرکز لاک ڈاؤن میں مزید 15 دنوں کا اضافہ کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ 28 مئی کو ہی مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ملک کے تمام چیف منسٹروں سے لاک ڈاؤن کو ختم کرنے یا بڑھانے کے سلسلہ میں مشورے طلب کئے تھے۔ چیف منسٹر گوا پرامود ساونت نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں ریسٹورنٹس، ہوٹلس، مالس اور جم خانوں کو سماجی فاصلہ کی پابندی کے ساتھ کھول دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں کل فون پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ جی سے بات کی تھی۔ ہوسکتا ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن مزید 15 دن بڑھ جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں (گوا) میں تمام ریسٹورنٹس، ہوٹلس، جم وغیرہ کھولنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ ہم مرکزی وزارت داخلہ سے اس سلسلہ میں نمائندگی کریں گے کہ ہمیں یہ مقامات کھولنے کی اجازت دیں۔ ہم سماجی فاصلہ کو ملحوظ رکھتے ہوئے کام کریں گے۔