حیدرآباد : مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ربیع الآخر /16 نومبر پیر 5.30 بجے شام بمقام حسینی بلڈنگ زیرنگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن منعقد ہوگا ۔ معزز اراکین کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے اور عوام سے خواہش کی جاتی ہے کہ جس کسی کو چاند نظر آئے وہ فون نمبر 24603597 پر 8 بجے تک اور 8 بجے کے بعد فون نمبرات 24521088 / 24513246 / 24576832 پر یا موبائیل نمبرات 9000008138 / 9866112393 / 9391964951 / 9885151354 پر رویت کی صورت میں اطلاع دیں تاکہ شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد اعلان کیا جاسکے ۔