مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو جدیدٹکنالوجی سے آراستہ کرنے کا عزم

,

   

ممبئی : ہندوستان ہی نہیں بلکہ برصغیر میں رویت ہلال کمیٹی کی اتباع تقریباً ایک صدی پُرانی ہے ۔لیکن اس تعلق سے اکثر مسئلہ ماہ رمضان اور عیدالفطر کے موقع پر پیدا ہوتا ہے ،ہندوستان اور پاکستان میں کبھی کبھار مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کے اعلان سے پہلے کسی شہر میں مقامی علمائکی رؤیت ہلال کمیٹی رمضان کے آغاز کا یا عیدین خصوصی طور پر عیدالفطر کا اعلان کردیتی ہے ، آج کے دور میں بھی جب مواصلاتی نظام جدید انداز میں کام کررہا ہے ،مسئلہ پیدا نہیں ہونا چاہئیے اور تقریباً ایک عشرے سے ممبئی سمیت مہاراشٹر میں رویت ہلال کامسئلہ پیدا نہیں ہوا ورنہ پچیس تیس سال میں کئی مرتبہ رمضان کی تاریخ میں ایک روز کافرق یا دودو عید منائی جاچکی ہے ۔ممبئی میں فی الحال دوروہیت ہلال کمیٹیاں بخوبی اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔جن میں جامع مسجد بمبئی عظمیٰ کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی تقریباً ایک صدی پرانی ہے جبکہ آل انڈیا سنی جمعیتہ علماء چاندکمیٹی مسلم اکثریتی علاقے مدنپورہ کی بڑی مسجد سے سرگرم ہیں اور ہر ماہ دونوں کمیٹیوں کی میٹنگ چاند کے حساب سے 29 تاریخ کو منعقد کی جاتی ہے ۔ ویسے دونوں میں شہر میں معتبر شخصیات کے تعاون سے کورڈی نیشن پایا جاتا ہے ۔ورنہ ایسے مواقع آچکے ہیں کہ عام مسلمان دلبرداشتہ ہوئے ہیں۔