مرکزی وزرات صحت نے کویڈ کے 774نئے معاملات‘2اموات رپورٹ کئے

,

   

ہندوستان میں جنوری 2020کو وباء کے ابتداء سے اب تک کرونا وائرس کے معاملات کی تعداد 4,50,17,378اور جملہ اموات جو اس وباء سے ہوئی ہیں ان کی تعداد 5,33,387ہوگئی ہے۔


نئی دہلی۔ مرکزی وزرات صحت نے 6جنوری ہفتہ کے روز کہا ہے کہ ملک میں پچھلے 24گھنٹوں میں کویڈ19کے 774نئے معاملات اوراس وباء سے 2اموات ہوئے ہیں۔ مرکزی وزرات صحت نے ہندوستان میں دو اموات کے ساتھ کویڈ19کے 774نئے معاملات کی اطلاع دی ہے۔

مذکورہ وزرات کی تفصیلات کے مطابق یہ دو اموات تاملناڈو او رگجرات سے ہوئی ہیں۔ ہفتہ کے روز کیرالا سے پانچ‘ کرناٹک سے چار مہارشٹرا سے دور اور اترپردیش سے ایک کو ملاکر 12اموات درج ہوئے تھے۔

درایں اثناء جملہ فعل نمبرات گھٹ کر 4187سے جمعہ کے روز4334ہوگئی ہے۔ہندوستان میں جنوری 2020کو وباء کے ابتداء سے اب تک کرونا وائرس کے معاملات کی تعداد 4,50,17,378اور جملہ اموات جو اس وباء سے ہوئی ہیں ان کی تعداد 5,33,387ہوگئی ہے۔ذیلی وباء جے این ون نیو اومیکران کی ذیلی وباء کا ریاست میں پہلا معاملہ درج ہوا ہے۔

ائی این ایس اے سی او جی کے مطابق کیرالا او رکرناٹک میں جے این وی ذیلی وباء کامعاملہ وہیں دہلی‘ گجرات‘ مہارشٹرا‘ تاملناڈو‘ راجستھان‘ تلنگانہ‘اڈیشہ اور ہریانہ بھی زیر اثر ہیں۔ڈیٹا کاکہنا ہے کہ جے این ون ذیلی وباء کی وجہہ سے نئے اموات اوراسپتالوں میں داخل ہونے کے معاملات میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔

ان ریاستوں میں جمعرات تک ذیلی وباء کے 619معاملات درج کئے گئے تھے کرناٹک سب سے زیادہ 199معاملات کے بعد کیرالا 148معاملات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ہے۔

ائی این اے سی او جی کی تفصیلات میں انکشاف ہوا ہے کہ 239کویڈ معاملات ڈسمبر2023اور24نومبر 2023میں نشاندہی جے این ون ذیلی وباء کی موجودگی کے ساتھ ہوئی ہے۔

مجموعی طور پر کویڈ سے صحت یابی جو ہے 4.4ملین افراد تک پہنچ گئی ہے اور صحت یابی کی قومی شرح 98.81فیصد رہی ہے۔ دستیاب ڈیٹا کے مطابق ملک میں جملہ 220.67کروڑ کویڈ ٹیکوں کی خوراک دی جاچکی ہے۔