مرکزی کابینہ کے آج کچھ اہم فیصلے متوقع

,

   

نئی دہلی۔ مرکزی کابینہ کی چہارشنبہ کے روز منعقد ہونے والی میٹنگ میں کچھ اہم فیصلے لئے جانے کی توقع کی جارہی ہے۔

مذکورہ اجلاس وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ پر منعقد کیاجارہا ہے۔ پچھلی مرتبہ 8جولائی کے روزمرکزی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا تھا

پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا
پچھلے اجلاس میں مذکورہ کابینہ نے مزید پانچ ماہ کے لئے پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا کی توسیع کو منظوری دی تھی جس کے تحت 203لاکھ ٹن غذائی اجناس 81کروڑ لوگوں میں تقسیم کرنے کی بات کہی گئی ہے۔

اس میں اس بات کوبھی منظوری دی گئی تھی کہ واجبی کرایوں پر شہری مہاجرین او رغریبوں کو اے ایچ آر سی ایس کے تحت پردھان منتری اواس یوجنا اربن کو فروغ دیاجائے گا

ای پی ایف
مذکورہ دیگر فیصلوں میں ای پی ایف میں تین ماہ تک تعاون کی توسیع کو منظوری جو جون تا اگست 2020تک جاری رہے گی