مرکز نے ٹوئٹر او ردیگر سوشیل میڈیاکو منی پور کی عورت کا ویڈیوہٹانے کا حکم دیا

,

   

حکومت نے سوشیل میڈیاپلیٹ فارمس کو حکم جاری کرتے ہوئے انہیں ہدایت دی ہے کہ منی پور کی دوعورتوں کی برہنہ پریڈ پر مشتمل ویڈیو کو شیئر نہ کریں۔


نئی دہلی۔ مرکز نے ٹوئٹر اور دیگر سوشیل میڈیا سے منی پور کی عورتوں کی برہنہ پریڈ پر مشتمل ویڈیوہٹانے کااستفسار کیاہے کیونکہ یہ معاملہ اب زیرتحقیقات ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے ہندوستان میں کام کرنے والے سوشیل میڈیا ذرائع سے کہا ہے کہ ان کے لئے ہندوستانی قوانین کی پابندی کرنا ضروری ہے۔

یہ احکامات صدمہ او ر غم زدہ کردینے والے ایک واقعہ پرمشتمل ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد جاری کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ”حکومت نے ٹوئٹر اور دیگر سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس کو ایک حکم جاری کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ وہ منی پور کی دو عورتوں کو برہنہ پریڈ کرانے کے وائیرل ویڈیو کوشیئر نہ کریں۔

سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس کو ہندوستانی قوانین کی پاسداری اور تعمیل لازمی ہے کیونکہ یہ معاملہ زیر تحقیقات ہے“۔ایک سینئر پولیس افیسر نے مطابق منی پور کے تھاؤبال ضلع میں یہ واقعہ 4جولائی کے روز پیش آیاتھا اور اس پر اغواء‘ اجتماعی عصمت ریز اور قتل کا ایک معاملہ درج کرلیاگیاہے۔

سپریڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کے میگھا چندرا سنگھ نے اپنے ایک بیان میں 19جولائی کے روزکہاکہ ”نامعلوم مصلح شر پسندوں کی جانب سے 4مئی 2023کے روز دو عورتوں کو برہنہ پریڈ کرانے کے ویڈیو کے ضمن میں اغوا‘ اجتماعی عصمت ریز یو رقتل کا ایک مقدمہ تھاؤ بال ضلع کے نونگ پوک سیکمائی پولیس اسٹیشن میں نامعلوم مصلح شرپسندوں کے خلاف درج کرلیاگیاہے۔

بیان کچھ اس طرح سے ہے کہ ”تحقیقات شروع ہوگئیہے اور پولیس جلد سے جلد خاطیوں کو گرفتار کرنے کی تمام کوششیں کررہی ہے“۔

پولیس کے اس بیان کو بی جے پی لیڈراو رائی ٹی سل انچارج امیت مالویہ نے بھی ٹوئٹ کیا۔مرکزی وزیر برائے خواتین اورچائلڈ ویلفیر سمرتی ایرانی نے ٹوئٹ کیا کہ انہوں نے چیف منسٹر برین سنگھ سے اس مسلئے پر بات کی ہے۔

ایرانی نے ٹوئٹ کیاکہ”منی پور سے نکلنے والی 2خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہولناک ویڈیوقابل مذمت اور سراسر غیرانسانی ہے۔

سی ایم این بیرن سنگھ جی سے بات کی جنہوں نے مجھے بتایاکہ فی الحال حقیقت جاری ہے اور یقین دلایاکہ قصور وار کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی“۔

کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں دعوی کیاکہ یہ وزیراعظم کی خاموشی نے ریاست کوانتشار کی طرف دھکیل دیاہے۔

کانگریس لیڈر نے ٹوئٹ کیاکہ”وزیراعظم نے کی خاموشی اورعدم کاروائی نے منی پور کو انتشار کی طرف دھکیل دیاہے۔۔

منی میں ائیڈیا آف انڈیا کو نشانہ بنایاگیاتو ائی این ڈی ائیاے خاموش نہیں بیٹھے گا۔ہم منی پور کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ترقی کا واحد راستہ امن ہے“۔