مرکز نے کویڈ 19پابندیوں میں 28فبروری تک کی توسیع کی

,

   

نئی دہلی۔ مرکزی حکومت نے جمعرات کے روز کویڈ سے متعلق پابندیوں پر ملک بھر میں 28فبروری تک توسیع کویڈ 19اور اومیکران کے بڑھتے معاملات کی روشنی میں کی ہے۔ وزرات داخلی امور(ایم ایچ اے) نے تمام ریاستوں او رمرکز کے زیراقتدار علاقوں (یو ٹیز) کے نام ہدایت جاری ہے تاکہ وہ اپنے مقامی او رضلع انتظامیہ کو حالات کے مطابق اپنے ذاتی اندازے پر اومیکران کے بڑھتے خطرات کے خلاف روک تھام کے اقدامات اٹھائیں۔

وزرات صحت او رخاندانی بہود (ایم او ایچ ڈبلیو ایف) کی جانب سے پہچائے گئے ضلع اورمقامی سطح پرشواہد کی بنیاد پر کویڈ19کی روک تھام کے اقدامات اٹھاتے ہوئے مذکورہ ایم ایچ اے نے کویڈ تحدیدات کے متعلق ذکر کیاہے کہ ”28فبروری 2022تک اس کانفاذ برقرار رہے گا“۔

مذکورہ آرڈر میں ذکر کیاگیاہے کہ”اقتدار کی مشق میں‘ کو آفات سماوی انتظامی ایکٹ2005کی دفعہ10(2)(1)کے تحت آتے ہیں اس زیر دستخط وزرات داخلی امور کے احکامات میں ہدایت کی جاتی ہے کہ وزرات صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے کویڈ19کے پھیلاؤ کے روکنے کے لئے جو اقدامات کے طور پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں تھیں ان میں 28فبروری 2022تک کی توسیع کی جاتی ہے“۔

ایک ایسے وقت میں یہ احکامات جاری کئے گئے ہیں جب ہندوستان میں 2,86,384نئے کرونا وائرس کے معاملات کا اندراج عمل میں آیاہے جس کے بعد جمعرات تک مرکزی وزرات صحت کی جانب سے دی گئی تفصیلات کے مطابق کویڈ19کے جملہ معاملات کی تعداد 40,371,500تک پہنچ گئی ہے۔ مذکورہ احکامات کے تحت احتیاطی اقدامات میں 28فبروری تک کی توسیع کردی گئی ہے۔

ان احکامات میں کہاگیا ہے کہ ”کویڈ کی موجودہ لہر کے پیش نظر جس کی وجہہ سے وباء کی نئی قسم اومیکران کے ملک میں کویڈ کے نئے معاملات میں تیز ی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور فعال معاملات22لاکھ سے تجاوز کرگئے ہیں۔

حالانکہ بیشتر فعال معاملات میں تیزی کے ساتھ صحت یابی ہے اور اسپتالوں میں بہت ہی کم تعداد میں لوگ ہیں‘ یہ معاملات407اضلاعں و اور34ریاستوں اور یو ٹیز پر مشتمل ہے‘ جہاں سے مثبت معاملات کی شرح 10فیصد بتائی گئی ہے“۔