مرکز نے کہاکہ 15.92کروڑ سے زائد کویڈ ٹیکہ کی خوارکیں ریاستوں او ریوٹیز میں دستیاب ہیں

,

   

نئی دہلی۔ مرکزی وزرات صحت او رخاندانی بہبود نے جمعرات کے روزکہاکہ 15.92کروڑ سے زائد کویڈ19ٹیکوں کی خوارکیں ریاستوں اور یونین ٹریٹریز میں دستیاب ہیں۔وزرات کے بموجب 186.36کروڑ سے زائد کویڈ 19ٹیکو ں کی خوارکیں حکومت ہند نے قومی ٹیکہ مہم کے تحت ریاستوں او ریونین ٹریٹرز کو فراہم کی گئی ہیں۔

وزرات صحت نے کہاکہ ”حکومت ہند نے مفت چیانل اور راست قابل استعمال زمرے کے تحت ریاستوں او ریونین ٹریٹرز کو 186.36کروڑ سے زائد ٹیکہ خوارکیں فراہم کی ہیں۔ اس کے علاوہ 15.92کروڑ سے زائد کویڈ19ٹیکہ خوارکیں غیر مستعمل اور باقی ریاستوں او ریونین ٹریٹریز کے لئے دستیاب ہیں“۔

مذکورہ قومی سطح پر کویڈ19ٹیکہ مہم کی شروعات 16 جنوری 29سال2021 کو ہوئی تھی۔ عالمی کویڈ 19ٹیکہ مہم کا نیا دور 21جون2021پر مشتمل ہے۔

ٹیکوں کی موثر انداز میں ریاستوں او ریونین ٹریٹریز میں دستیابی کے ذریعہ ویکسین چین کو تیز کیاگیاتھا۔قومی ٹیکہ مہم کے حصہ کے طور پر حکومت ہند نے ریاستوں او ریونین ٹریٹریز کو مفت میں کویڈ ٹیکہ فراہم کرتے ہوئے مدد کی ہے۔

عالمی کویڈ 19ٹیکہ مہم کے نئے دور میں مرکزی حکومت نے ملک میں تیار کئے جانے والے ٹیکوں کا 75فیصد ریاستوں او ریونین ٹریٹریز کو فراہم کرے گا