مرکز کا سفر کرنے سے متعلق ائمہ سے سوالات

   

یلاریڈی آر ڈی او کا تحقیقات کی آڑ میں منفی رویہ
یلاریڈی /2 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی سے ملک کے صدر مقام دہلی کو مارچ میں تبلیغی جماعت کے مرکز کا کوئی مسلمان حضرات رخ کرکے آئیں ہیں کہہ کر مستقر کے مدرسہ صدر مدرس اور دیگر آئمہ حضرات کو ڈی ایس پی آفس طلب کرکے ان سے معلومات حاصل کیں۔ مرکز کا رخ کرکے واپس آنے والے مسلمانوں کو اکثر کورونا وائرس کا شکار پائے جانے سے پولیس اور عہدیدار متحرک ہوچکے ہیں کیونکہ پڑوس کے بانسواڑہ و کاماریڈی علاقوں سے دہلی گئے مسلم افراد کو کورونا لاحق ہونے سے احتیاطی اقدامات کے تحت مشکوک ہوکر مقامی مسلمانوں سے معلومات حاصل کی گئیں اور اگر کوئی مرکز ہوکر واپس ہوئے ہوں تو اطلاع دینے کا مشورہ دیا ۔ انہیں طبی جانچ کرکے ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔ جبکہ یلاریڈی سے کوئی بھی دہلی کے مرکز کو نہیں گیا ۔ عہدیداروں کی تحقیقات کا کام بھی درست ہے لیکن تحقیقات کی آڑ میں عہدیدار مسلمانوں کے ساتھ منفی رویہ کا اظہار کر رہے ہیں جو کسی تعجب سے کم نہیں ۔ سرکاری خدمات انجام دینے والے عہدیداروں کو کسی ایک طبقہ کو لیکر مشکوک ہونے کی ضرورت نہیں کسی بھی موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دینے مسلمانوں کے ساتھ غیر شائستہ سلوک ہرگز ٹھیک نہیں ۔ کورونا وائرس کو بھی مذہبی رنگ دینا احمقانہ سیاست کے سوا کچھ نہیں ۔