مریضوں کا موثر علاج کرنے ڈاکٹروں کو ہدایت نارائن کھیڑ کے ہاسپٹل طبی عملہ سے ریاستی وزیر ہریش راؤ کی بات چیت

   

نارائن کھیڑ ۔ ریاستی وزیر صحت و وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ آج نارائن کھیڑ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل کا دورہ کرکے ڈاکٹروں، نرسوں اسٹاف کے حاضری رجسٹری کا معائنہ کیا۔ ہاسپٹل میں موجود مریضوں سے ملاقات کرکے ڈاکٹروں کے ذریعہ کئے جانے والے علاج اور مسائل دریافت کیا۔ ہاسپٹل میں موجود بلڈ بینک، آکسیجن پلانٹ، ایکسرے لیابوں کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹروں نرسوں اور اسٹاف کو ہدایت دی کہ ہاسپٹل آنے والے مریضوں کا اچھی طرح علاج کیا جائے۔ اس موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ کانگریس بی جے پی پارٹی دھان خریدے پر غلط بیان دے رہے ہیں۔ ضلع سنگاریڈی میں اب تک 70 فیصد فیصد دھان اور دیگر فصلیں خریدچکے ہیں۔ 30 فیصد جلد سے جلد خریدا جائے گا کہا۔ ضلع سنگاریڈی میں 157 فصلیں خریدنے کے مراکز قائم کئے گئے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر نرسنگ چوہان دیگر ڈاکٹر، نرسیس اسٹاف رکن اسمبلی نارائن کھیڑ، ایم بھوپال ریڈی بلدیہ نارائن کھیڑ چیرمین روبینہ بیگم نجیب ٹی آر ایس پارٹی قائدین کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھے۔