مر کز کوچاہئے کہ وہ پی سی کاکچھ احترام کرے۔ ممتا

,

   

کلکتہ۔مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے جمعہ کے روزسابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر کو ائی این ایکس میڈیامعاملہ میں جیل بھیجنے کو افسوسناک قراردیتے ہوئے کہاکہ مرکز کو چاہئے کہ وہ مذکورہ سینئر لیڈر کے تین”کم سے کم احترام“ کا مظاہرہ کرے۔

آسام میں قومی رجسٹرار برائے شہریت(این آر سی) پر ریاستی اسمبلی میں جاری بحث کے دوران بنرجی نے بتایاکہ”اچانک تمام سیاسی قائدین چور ہوگئے۔ چدمبرم کوتہاڑ جیل بھیج دیاگیا۔ یہ ہوکیارہا ہے؟“۔

انہو ں نے مزیدکہاکہ”ہم جانتے نہیں ہیں کہ آیاچدمبرم ملزم ہیں یا نہیں۔ میں نہیں جانتی کہ معاملہ لیاہے۔ قانون اپنا کام کرے گا۔ مگر آپ کیسے بھول سکتے ہیں وہ ایک فینانس منسٹر او رہوم منسٹر تھے؟۔ ان کم سے کم چدمبرم سے احترام کا مظاہرہ کرنا چاہئے“۔

بنرجی نے کہاکہ سابق وزیراعظم اندر ا گاندھی کو 1975میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے لئے تنقید کاآج بھی نشانہ بنایاجاتا ہے”مگر میں نہیں جانتی کہ موجود ہ حالات کو کیا نام دیاجانا چاہئے؟ یہ ایمرجنسی ہے یا فسطائیت؟“۔

سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز چدمبرم کو ائی این ایکس میڈیا معاملہ میں 14دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیاہے۔

وہ تہاڑ کی جکیل نمبر7میں قید ہیں‘ جس کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ معاشی گنہاگار ہیں۔

اگست21کے روزچدمبرم کی گرفتاری سے قبل سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن کے عہدیداروں ان کے گھر میں داخل ہونے کے لئے ڈرامائی انداز میں دیوار پھلانگنے کی مناظر دیکھ کر بنرجی نے کہاتھا کہ معاملہ کو ”نہایت افسوسناک“ انداز میں پیش کیاجارہا ہے