مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ترکی کشمیریوں کیساتھ : اردغان

   

نیویارک : ترک صدر رجب طیب اردغان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ایک بار پھر مسئلہ کشمیر اْٹھا دیا۔اپنے خطاب میں طیب اردوان نے کہا کہ کشمیر میں 75 برس سے جاری ظلم ختم کرنے کی ضرورت ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے ترکی کشمیریوں کیساتھ ہے۔افغانستان کے حوالے سے اپنے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ موجودہ حالات میں افغانستان کو عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے، فلسطینیوں کے حقوق کیلیے بھی ترکی اپنی مہم جاری رکھے گا۔اس سے قبل جنرل اسمبلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ امریکا عراق اور افغانستان سے نکلا نہیں، نکالا گیا ہے، کیپٹل ہل سے کابل تک ایک پیغام ہے کہ امریکہ کی ساکھ نہیں رہی۔