مساج سنٹر میں قحبہ گری کا اڈہ بے نقاب، آرگنائزر گرفتار

   

حیدرآباد۔/5 ستمبر، ( سیاست نیوز) سائبر آباد کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے مادھا پور علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے مساج سنٹر کی آڑ میں چلائے جارہے قحبہ گری کے اڈہ کو بے نقاب کرتے ہوئے 20 لاکھ مالیتی اشیاء اور آرگنائزر و دیگر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کاوری ہلز مادھا پور میں ہیونس اسپا کے نام پر ایک مساج سنٹر چلایا جارہا تھا اور اس کی آڑ میں جسم فروشی کا کاروبار کیا جارہا تھا۔ اس کا آرگنائزر چٹی بابو ہے جس کا تعلق آندھرا پردیش کے مغربی گوداوری سے ہے اور وہ اپنے دیگر ساتھیوں جئے سنگھ، جین سکدھر، کے راجا ہرشا، ٹی پروین اور دیگر کی مدد سے یہ مساج پارلر چلارہا تھا۔ اس کاروبار کیلئے ناگا لینڈ ، ہریانہ ، پنجاب اور ملک کے دیگر مقامات سے خواتین کو لایا جارہا تھا اور ان کے ذریعہ جسم فروشی کا کاروبار چل رہا تھا۔ اسپیشل آپریشن ٹیم نے گرفتار افراد کے قبضہ سے 73 ہزار نقد رقم اور بینک کھاتوں میں موجود رقم کو بھی منجمد کردیا جس کی مالیت 20 لاکھ بتائی جاتی ہے۔ گرفتار شدگان کو مادھا پور پولیس کے حوالے کردیا۔B