مستحق افراد کے علاج کیلئے چیف منسٹر ریلیف فنڈس سے امداد

   

عبیداللہ کوتوال نے چیکس حوالے کئے
حیدرآباد ۔25 ۔ جون (سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ اقلیتی فینانس کارپوریشن محمد عبیداللہ کوتوال نے مستحق افراد میں چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے امدادی چیکس تقسیم کئے ۔ مریضوں کے علاج کے سلسلہ میں چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے یہ رقم منظور کی گئی۔ اس موقع پر عبید اللہ کوتوال نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں کانگریس حکومت نے غریبوں کے علاج کے لئے کافی مدد کی ہے۔ معاشی پریشانیوں سے دو چار خاندانوں کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے رقم جاری کی گئی تاکہ وہ اپنا بہتر علاج کراسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری دواخانوں میں بہتر طبی سہولتوں پر حکومت نے توجہ مرکوز کی ہے ۔ 1/k
شہری اور دیہی علاقوں میں چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے تحت کئی غریب خاندانوں کی مدد کی گئی ۔ استفادہ کنندگان نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے اظہار تشکر کیا۔ عبیداللہ کوتوال نے کہا کہ وہ غریب اور ضرورت مند افراد کیلئے حکومت سے نمائندگی کریں گے۔1/k