مسجد نبوی ؐمیں یکم؍ رمضان سے 1 کروڑ 40 لاکھ زائرین کی آمد

,

   

ریاض: مدینہ منورہ میں رمضان المبارک کے آغاز سے اب تک ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد زائرین اور نمازیوں کی آمد ہوئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رمضان کے آغاز سے اب تک لاکھوں زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ آلہ وسلم پر حاضری دی۔ انتظامیہ کے مطابق مسجد نبوی ؐ کی انتظامیہ اور ماتحت ادارے 24 گھنٹے کام کررہے ہیں۔رمضان المبارک کے 20 دنوں میں 40 لاکھ افراد نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔انتظامیہ کے مطابق رمضان کے پہلے عشرے کے دوران 60 لاکھ سے زائد نمازی اور زائرین مسجد نبوی ؐپہنچے۔اس کے علاوہ سعودی گزٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہیکہ رمضان کے آغاز سے 20 رمضان تک 42 لاکھ افراد عمرے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔