مسقط ایئرپورٹ سے بچوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

   

مسقط : عمان کی جانب سے مسقط انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم کارروائی کی گئی، اس دوران بچوں کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا جبکہ 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسقط کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دو افریقی باشندوں کو افریقہ سے ایک بچے کی اسمگلنگ کی کوشش کرنے پر حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ رائل عمان پولیس (آر او پی) کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کردی گئی ہے ۔انٹرنیشنل کریمنل پولیس آرگنائزیشن (انٹرپول) کے تعاون سے عمان کے جنرل ڈپارٹمنٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن کی قیادت میں کی گئی یہ کارروائی انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے اور کمزوروں کی حفاظت کے لیے ایک وسیع تر اقدام کا حصہ تھا۔