مسلمانوں کی توہین کرنے والے سویڈش رکن پارلیما ن کے خلاف تحقیقات

   

اسٹاک ہوم : سوئیڈن کی پارلیمنٹ کی انصاف کمیٹی کے صدر اور انتہائی دائیں بازو کی سوئیڈن ڈیموکریٹس پارٹی (SD) کے رکن رچرڈ جومسوف کے خلاف، سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مسلمانوں کی توہین آمیز دو کارٹون شائع کرنے پر نفرت کے جرم کے تحت تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔SD پارلیمانی گروپ کے صدر ماتیاس کارلسن نے SVT کو دیے گئے بیان میں تصدیق کی کہ جومسوف کے خلاف نفرت کے جرم کے تحت تحقیقات شروع کی گئی ہیں اور تحقیقات مکمل ہونے تک جومسوف نے پارلیمنٹ کی انصاف کمیٹی کی صدارت سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔کارلسن نے کہا کہ تحقیقات کی سلامتی کے لیے یہ فیصلہ درست ہے۔
انڈونیشیا: میراپی آتش فشاں میں دھماکے
جکارتہ : انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں واقع ‘میراپی’ آتش فشاں پہاڑ میں دھماکے جاری ہیں۔تقریباً 3 ہزار میٹر بلند آتش فشاں پہاڑ کا دہانہ متواتر راکھ اور لاوا اْگل رہا ہے۔واضح رہے کہ ‘میراپی’ انڈونیشیا کے فعال ترین آتش فشاں پہاڑوں میں سے ایک ہے اور اس میں ایک تواتر سے دھماکے ہوتے رہتے ہیں۔