مسلم شادی خانہ کی اراضی پر شرپسندوں کا قبضہ

   

اوٹکور پولیس کی خاموشی پر سینکڑوں مسلمانوں کا احتجاج
اوٹکور : اوٹکور مستقر منڈل (ضلع نارائن پیٹ) میں واقع مسلم شادی خانہ کے احاطہ کی اراضی پر شرپسندوں نے قبضہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے (مارکوٹ) ’’چونا‘‘ ڈال کر کھدائی کی کوشش کی جارہی تھی۔ اس اثناء میں اطلاع ملتے ہی مسلمانان اوٹکور فوراً حرکت میں آتے ہوئے شادی خانہ پہنچ کر کھدائی کو فوراً روک دیا اور اس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ یاد رہے کہ تلگودیشم دور حکومت میں اراضی کو خرید کر 10 گنٹے زمین پر مسلم شادی خانہ کی عمارت تعمیر کی گئی۔ مگر وقفہ وقفہ سے مسلمانوں کی ملکیت پر شرپسندوں نے قبضہ کی کوشش کی ہے۔ محکمہ پولیس کی خاموشی پر مسلمانوں نے سخت احتجاج کیا۔ مسلمانوں نے پولیس سے مطالبہ کیاکہ وہ فوری حرکت میں آتے ہوئے شرپسند عناصر کے ان غیر قانونی اقدامات کو روکتے ہوئے قانونی کارروائی کرے اور مسلمانوں میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کیا جائے۔ اس موقع پر جناب عباد الرحمن نائب سرپنچ، جناب عبدالخالق بجوار، جناب ناصر خان، جناب عبدالرحمن شبو کوآپشن ممبر، حرکیاتی قائد جمال الرحمن خان کے علاوہ دیگر مسلم نوجوانان اوٹکور نے شرکت کی اور غم و غصہ کا اظہار کیا۔