مسلم وکلاء کے ساتھ مذہبی امتیازی سلوک کا معاملہالہٰ آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جج کو سمن جاری

   

الٰہ آباد ہائی: الہ آباد ہائی کورٹ نے حال ہی میں ایک جوڈیشل افسر کو اپنے حکم میں ایک مخصوص کمیونٹی کے خلاف کے ریمارکس کے بعد اسے عدالتی بدانتظامی کا معاملہ تصور کرتے ہوئے سمن جاری کیا ہے ۔ ٹرائل کورٹ کے فاضل جج نے کہا کہ یہ واضح طور پر صرف مذہب کی بنیاد پر ایک طبقہ کے ساتھ امتیازی سلوک کا معاملہ ہے۔ جسٹس شمیم احمد کی بنچ نے یہ مشاہدہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ ریمارکس دو مسلم علماء محمد عمر گوتم اور مفتی قاضی جہانگیر عالم کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران کئے گئے۔ بنیادی طور پر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (خصوصی جج این آئی اے/اے ٹی ایس، لکھنؤ) وویکانند شرن ترپاٹھی نے بعض مسلم وکلاء کی درخواست کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا جنہوں نے ایک مختصر التوا کا مطالبہ کیا تھا کہ انہیں جمعہ کی نماز میں شرکت کا موقع دیا جائے۔