مسلم پرسنل لا بورڈ کا پیغام

,

   

دین کا تقاضا یہ ہے کہ ہم ہرحال میں متحد رہیں اختلاف رائے اوراختلاف فکر ونظر کو برداشت کریں، تحمل ورواداری سے کام لیں، دوسروں کا احترام کرنا سیکھیں کیوں کہ احترام انسانیت اور مخلوق سے محبت، انسانوں کی اصلاح وفلاح کی فکر کرنا اور اپنے آپ کو ملک وملت کے لئے زیادہ سے زیادہ مفید اور نفع بخش بنانے کی کوشش کرنا ہماری ذمہ داریوں میں سے ایک ذمہ داری ہے۔
اپنی زندگی اور ذات سے تضاد کو دور کرنا ہماری سب سے بڑی ضرورت ہے، مسلم پرسنل لا بورڈ کی کوشش اور پیغام اصلاً اتحاد، اعتصام بحبل اللہ، اور قرآن وسنت کو مضبوطی کے ساتھ پکڑلینے اور اس پر جم جانے کی دعوت ہے۔ ہندوستانی مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ جو سلف صالحین کا منہج ہے اخلاص کے ساتھ دل سے شریعت کے تمام احکام کو قبول کرنے کا فیصلہ کریں اور اپنی پوری زندگی اسی نہج پر ڈھال دیں۔

حضرت مولانا نظام الدین صاحب رحمۃ اللہ علیہ
(سابق جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)

پیشکش: سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ