مسلم کویڈ مریضوں کو ماردینا چاہئے‘ ڈاکٹر کا استفسار

,

   

ڈاکٹر ارتی لال چندانی نے کہاکہ ”جو لوگ تنہائی کی قید میں رہنا چاہتے ہیں انہیں ائسولیشن وارڈ میں رکھا جائے“
کانپور۔اپیل پر مشتمل ایک ویڈیو میں کانپور میڈیکل جالج کی پرنسپل ڈاکٹر ارتی لال چندانی کویڈ سے متاثر مسلم مریضوں پر زہر افشانی کرتی ہوئی دیکھائی دے رہی ہیں۔

منظرعام پر آنے والے ویڈیو کی شروعات لال چندانی نے ان الفاظوں سے ہوتی ہے کہ ”وہ لوگ دہشت گرد ہیں جو یہاں پر کرونا وائرس پھیلنے کے لئے ائے ہیں“۔

تلملائی ہوئی لال چندی نے کہاکہ ”میں ہر ش وردھ منسٹر ہلت او رخاندانی فلاح وبہبودسے ان مسلمانوں کے متعلق بات کروں گی۔ وہ (تبلیغی جماعت) کے لوگوں کو جنگل میں پھینکا دینا چاہئے“

https://www.youtube.com/watch?v=dEnCauPruco&feature=emb_title

ڈاکٹر نے کہاکہ ”ہم انہیں (مسلمانوں) کے ساتھ وی ائی پی رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں اور ہمارے وسائل ان پر لوٹا رہے ہیں“۔اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہاکہ یوپی کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ مجرمو ں کی آؤ بھگت کررہے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”جنھیں جیل میں جانا تھا انہیں اسپتال کا علاج مل رہا ہے۔دوائیں‘ لوگ اور قیمتی کٹس ان پر ضائع کئے جارہے ہیں“۔

انہوں نے کہاکہ ”جو لوگ تنہائی کی قید میں رہنا چاہتے ہیں انہیں ائسولیشن وارڈ میں رکھا جائے“۔

ملامت کے انداز میں لال چندانی نے کہاکہ ”میں چیف منسٹر(یوگی ادتیہ ناتھ) پر زوردوں گی اور مشورہ دوں گی کہ انہیں (مسلمانوں) کو جنگل میں پھینک دیں“۔

قبل ازیں ڈاکٹر ارتی نے جماعتیوں پر تھوکنے کا الزام لگایاتھا‘ جس کو بعد میں اے ائی ائی ایم ایس رائے پور نے فرضی قراردیاتھا۔