جے پور: راجستھان حکومت نے پولیس ڈائریکٹر جنرل (انٹیلی جنس) امیش مشرا کو ریاست کا نیا ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) مقرر کیا ہے ۔پرسونل ڈیپارٹمنٹ نے جمعرات کی رات دیر گئے اس سلسلے میں احکامات جاری کئے ۔ مسٹر مشرا ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ایم ایل لاتھر کی جگہ لیں گے ، جو 3 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔نئے ڈی جی پی کے لیے یونین پبلک سروس کمیشن نے ریاستی حکومت سے پینل طلب کرنے پر ریاستی حکومت نے کمیشن کو کئی نام بھیجے اور 14 اکتوبر کو نئی دہلی میں منعقدہ میٹنگ میں ریاست کی چیف سکریٹری اوشا شرما، ڈی جی پی سریلاتھر اور دیگر افسران نے شرکت کی تھی۔ اس کے بعد کمیشن نے ریاستی حکومت کے پاس جو نام بھیجے ان میں وزیر اعلی اشوک گہلوت نے مسٹر اومیش مشرا کا انتخاب کیا۔قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش کے کشی نگر میں پیدا ہونے والے امیش مشرا 1989 بیچ کے انڈین پولیس سروس کے افسر ہیں۔