مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں شدید برفباری

   

لبنان: شدید گرمی اور خشک موسموں کے حامل مشرق وسطیٰ کے ممالک میں ان دنوں برفباری کے دلکش مناظر دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری تصاویر میں دکھایا گیا ہیکہ وسیع و عریض مقامات برف کی سفید چادر اوڑھ کر قدرت کی خوبصورتی بیان کررہے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق لبنان، اردن، فلسطین، ترکی، عراق اور سعودی عرب میں برفباری سے شہری خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہیکہ حالیہ برف باری دراصل موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے۔