مشہور موسیقی کار بپی لہری 69میں چل بسے

,

   

کویڈکے بعد ہونے والی بعض مشکلات کی وجہہ سے انہیں کریٹکیر اسپتال میں داخل کیاگیاتھا جہاں پر 69سال کی عمر میں انہوں نے آخری سانس لی تھی


ممبئی۔ سینئر گلوکار اور موسیقی کار بپی لہری‘ جنھوں نے 17سال کی عمر میں ڈرم بجایاتھا‘ منگل کی رات چل بسے ہیں۔۔

کویڈکے بعد ہونے والی بعض مشکلات کی وجہہ سے انہیں کریٹکیر اسپتال میں داخل کیاگیاتھا جہاں پر 69سال کی عمر میں انہوں نے آخری سانس لی تھی۔

مغربی بنگال میں پیدا ہونے والے لہری نے ایک بنگالی فلم ’’دادو“میں پہلی مرتبہ موسیقی دیاتھا اور بالی ووڈ کاکیریر انہوں نے فلم ”ننہا شکاری“ سے شروع کیاتھا۔

انہیں دنیابھر میں شہرت کمانی والی فلٹ’ڈسکو ڈانسر“ سے بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے جس کے گانے ’جمے جمے‘ آجا آجا“ نے کافی تعریف بٹوری تھی اور بعد میں انہوں نے ”زخمی“ اور”لہوکے دورنگ“ میں بھی شاندار موسیقی دی تھی۔

بالی ووڈ کی اہم شخصیتوں نے لہری کے انتقال پر گہری رنج وغم کا اظہار کیا‘ وہ انڈسٹری میں ’بپی دا“ کے نام سے جانے جاتے تھے۔