مشی گن فائرنگ:طالب علم پر دہشت گردی کا شبہ

   

مشی گن : امریکی ریاست مشی گن کے ایک اسکول میں ایک خودکار بندوق سے حملہ کرنے والے طالب علم پر دہشت گردی اور چار قتل کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اس 15 سالہ نوجوان کے خلاف دائر سات مختلف مقدمات میں قتل کے ارادے سے حملہ کرنے اور بندوق کے استعمال کے قانون کی خلاف ورزی کا الزام بھی شامل ہے۔ کم سن افراد کے لیے بنائے گئے قوانین کے تحت اس طالب علم پر مقدمہ چلایا جانا چاہیئے ۔ اگر الزامات ثابت ہوے گئے تو اسے عمر قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔ اس نوجوان نے نیم خودکار ہتھیار سے فائرنگ کر کے اپنے تین ہم جماعتوں کو ہلاک جبکہ 8دیگر افراد کو زخمی کیا تھا۔