مصرمیں بچے کو شہد لگا کر کیڑوں کے آگے ڈالنے والے سفاک والد کی تلاش

   

قاہرہ :مصر میں ایک شخص نے اپنی بیوی کا انتقام اپنی کم سن بچے سے لیتے ہوئے انسانیت کی تمام حدیں پھلانگ دیں۔ اس نے بچے کو باندھ کر اس پر شہد چھڑکا اور اسے کیڑے مکوڑوں کے آگے ڈال دیا۔ والد کے ہاتھوں اپنے بچے کو اس طرح کی سفاکیت اور تشدد کا نشانہ بنانے کی اور کہیں کوئی مثال نہیں ملتی۔ سفاک شخص خود فرارہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر اس خبر کے وائرل ہونے کیبعد عوام میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔یہ واقعہ شمالی مصر کے القلیوبیہ گورنری کے ایک دیہات میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ایک شخص نے اپنی بیوی سے انتقام لینے کے لیے اپنے کم سن بچے کو باندھا اور اس پر شہید چھڑک کر اسے کیڑوں کے آگے ڈال دیا۔پولیس نے موقعے پر پہنچ کر بچے کودیکھا جو کیڑوں میں گھر چکا تھا۔ولید مصطفیٰ نے بتایا کہ بچے کی عمر سات سال ہے جو شبین القناطر کا رہائشی ہے۔ پولیس کو رپورٹ دینے کے بعد بچے کی ماں بچے شوہر کے ظلم کیخوف سے اسے کے ایک دوسررے گائوں چلی گئی۔