مصری خاتون رکن پارلیمنٹ امتحان میں نقل کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

   

قاہرہ: جنوبی مصر کی ساؤتھ ویلی یونیورسٹی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک خاتون رکن پارلیمنٹ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لا میں امتحان دیتے ہوئے دھوکہ دہی کرتی ہوئی پکڑی گئی۔اس واقعہ نے مصر میں دیگر ایم پیز کا سربھی شرم سے جھکا دیا۔ ساؤتھ ویلی یونیورسٹی ’انتساب‘ میں فیکلٹی آف لا کے تیسرے سال کی ایک طالبہ اور امتحانات کی پرویکٹرنگ کی ذمہ دار یونیورسٹی کے پروفیسرکے درمیان زبانی تکرار ہوئی۔