مصری فوج کا سینا میں 3حملہ آور ہلاک کرنے کا دعویٰ

   

قاہرہ ۔14اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مصری فوج نے جزیرہ نما سینا میں حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ایک گروپ نے جنوبی سینا میں عیون موسیٰ کے مقام پر حملے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ اس دوران سیکورٹی فورسز پر حملے کی کوشش کے جواب میں ہونے والی کارروائی میں 3 شدت پسند ہلاک ہوگئے اور 3 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔