مصر میں 55 واں کتاب میلہ ، سعودی کی شرکت

   

قاہرہ: مصر میں منعقد ہونے والے 55 ویں بین الاقوامی کتب میلے میں سعودی عرب کی جانب سے بھی شرکت کی گئی ہے۔عاجل ویب سائٹ کے مطابق کتب میلے کا افتتاح مصری وزیراعظم ڈاکٹر مصطفی مدبولی نے کیا۔ اس کا سلسلہ چھ فروری 2024 تک جاری رہے گاکتب میلے میں سعودی عرب سمیت 70 عرب اور ودیگر ممالک کے 1200 ناشران کی جانب سے سٹالز لگائے گئے ہیں۔ قاہرہ کا 55 واں کتب میلہ 80 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر لگایا گیا ہے۔ ناروے مہمان خصوصی کے طور پر میلے میں شریک ہے۔ اس کے تحت 550 ثقافتی پروگرام ہوں گے علاوہ ازیں فکری اور سماجی مسائل پر بحث کیلئے متعدد سیمینارز بھی منعقد ہوں گے۔