مصر نے برطانیہ سے 3 اسمگل شدہ نوادرات بازیاب کر لیے

   

قاہرہ: مصر کی وزارت خارجہ نے برطانوی میوزیم کے ساتھ مل کر برطانیہ میں سمگل ہونے والی تین نوادرات کو ایک برطانوی شوروم سے بازیاب کرالیا ہے۔ مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق مصر کے سرکاری وکیل حمادا السووی نے میڈیا کو بتایا کہ مصر کی وزات خارجہ نے برطانوی میوزم کے ساتھ مل کر ایک نوادرات کے شوروم سے 3 سمگل شدہ نوادرات فروخت ہونے سے قبل ہی بازیاب کرلیے گئے ہیں۔