مصر کا بحالی امن کا مطالبہ اسرائیل کی حماس کے راکٹ حملے روکنے سے مشروط

   

غزہ پٹی : ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکاںوں پر اسرائیلی بمباری کے بعد مصر ایک بار پھر وساطت کار کے طور پر اپنا کردار ادا کرنے آ گیا ہے۔العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے ذرائع کے مطابق مصری سیکورٹی ذمے داران نے اسرائیل سے جارحیت روکنے اور فوجی حملوں کا سلسلہ موقوف کرنے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ فریقین کے بیچ صورت حال کی ابتری کو روکا جا سکے۔قاہرہ نے زور دیا ہے کہ فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کو عمل میں لایا جائے۔معلومات کے مطابق مصری ذمے داران نے غیر مشروط جنگ بندی کے واسطے تمام فریقوں سے رابطے کے ہیں۔ ساتھ ہی حماس تنظیم پر بھی زور دیا ہے کہ وہ جذبات پر قابو رکھے۔ادھر اسرائیل نے وساطت کاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ حماس کو راکٹ داغنے کا سلسلہ روکنا ہو گا ورنہ غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز بتایا تھا کہ غزہ پٹی میں مسلح عناصر نے تل ابیب کے ساحل کے قریب دو راکٹ داغے۔ اس کے بعد جوابی کارروائی میں غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر حملے کیے گئے۔