مظفر نگر کو سابق حکومتوںنے کرفیو دیا :یوگی

   

مظفر نگر (یوپی): اتر پردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کوکہا کہ مظفر نگر نے مہینوں کرفیو برداشت کیا جب حکمرانی غلط ہاتھوں میں چلی گئی۔ انہوں نے انتخابات میں ہر ووٹ کی اہمیت کو اجاگرکیا۔ مظفر نگر میں منعقدہ پربودھا سمیلن کے دوسرے دن خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا: جب آپ نے صحیح لوگوں کو اقتدار دیا، تو مظفر نگر اپنی متحرک کنور یاترا کے لیے مشہور ہوا۔ پہلے، غلط لوگوں کے حق میں ڈالے گئے ووٹوں نے مغربی اتر پردیش کو انتشار اور لاقانونیت میں دھکیل دیا تھا جہاں ہرکوئی خودکو غیر محفوظ محسوس کرتا تھا۔ لوگ اس جگہ آنے سے ڈرتے تھے لیکن جب آپ نے صحیح پارٹیوں اور لوگوں کو منتخب کیا، تو لاقانونیت اور افراتفری ختم ہوگئی ۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ماضی میں جب حکومت کمزور پڑتی تھی تو بھتہ خوری غالب آتی تھی۔