معاشی پریشانیوں پر سوئیگی ڈیلیوری بوائے کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/22 اگسٹ، ( سیاست نیوز) معاشی پریشانیوں سے تنگ آکر سوئیگی ڈیلیوری بوائے نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ سری ہری پرکاش ساکن عنبرپیٹ نے سال 2018 میں لو میریج کیا تھا اور اسے ایک بچہ بھی ہے۔ لاک ڈاؤن کے نتیجہ میں وہ معاشی پریشانیوں کا شکار ہوگیا تھا اور وہ سوئیگی ڈیلیوری بوائے کی حیثیت سے کام کررہا تھا ۔ معاشی پریشانی کے سبب اس نے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ B