معاشی پریشانی سے تنگ شخص کی خودکشی

   


حیدرآباد : /23 اکٹوبر (سیاست نیوز) معاشی پریشانی سے تنگ آکر ایک شخص نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ شیخ حیدر ساکن کشن باغ جو معاشی پریشانی کا شکار تھا اور ذہنی تناؤ سے پریشان تھا اُس نے اپنے مکان میں چھت سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر بہادر پورہ پولیس کی ایک ٹیم ہفتہ کی شب اس کے مکان پہنچ کر نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور اس سلسلہ میں ایک مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔