معروف وکیل ظفر یاب جیلانی کا انتقال

,

   

لکھنؤ: سینئر ایڈوکیٹ،آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن و بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر رہے ظفر یاب جیلانی کا آج طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ وہ 74برس کے تھے۔ فیملی کے ذرائع نے بتایا کہ طویل علالت کے دوران سابق ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ظفر یاب جیلانی کو لال گنج میں واقع نشاط اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں آج 11:30 بجے دن انہوں نے آخری سانس لی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ نماز جنازہ رات 11:30 بجے ندوۃ العلماء میں ادا کی گئی جبکہ تدفین عیش باغ قبرستان میں عمل میں آئی۔ ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی ملک و ملت کی سرکردہ شخصیات میں غم کی لہر دوڑ گئی۔مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے ظفریاب جیلانی کے انتقال پر اظہار رنج و غم کرتے ہوئے ان کے انتقال کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے ۔