معمر خاتون کے گلے سے زیورات کے سرقہ کے بعد قتل

   

حیدرآباد۔/29 اگسٹ، ( سیاست نیوز) رچہ کنڈہ کے علاقہ پہاڑی شریف میں نامعلوم سارقین نے معمر خاتون کے گلے سے طلائی زیورات کا سرقہ کرنے کے بعد اس کا قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 76 سالہ کوشک شوبھا شرما ساکن رنگا نائیک کالونی اپنے مکان میں تنہا رہتی ہے اور اس کے بچے دیگر مقامات پر مقیم ہیں۔ مقتول کا بیٹا منوج شرما روزانہ فون کرکے اپنی ماں کی کیفیت معلوم کرتا تھا لیکن آج مسلسل فون کرنے کے باوجود بھی جواب موصول نہ ہونے پر اس نے اپنے ایک دوست کو ماں کے مکان بھیج کر تفصیلات حاصل کرنے کیلئے کہا اور خود بھی کچھ دیر میں وہاں پہنچ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ خاتون کا بعض نامعلوم افراد نے گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور جسم پر موجود طلائی چین وغیرہ کا سرقہ کرکے وہاں سے فرار ہوگئے۔ اس بات کا پتہ چلنے پر پہاڑی شریف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا۔B