مغربی بنگال میں زبردست آندھی طوفان ‘ 5 افراد ہلاک

   

100 سے زائد زخمی‘ چیف منسٹر ممتا بنرجی کا متاثرہ علاقوں کا دورہ

کولکاتہ: شمالی مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی ضلع کے کچھ حصوں میں توار کو تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچادی۔ طوفان کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔واضح رہے100سے زیادہ لوگ اس آندھی طوفان میں زخمی ہوئے جبکہ کئی جھونپڑیوں اور مکانات کو نقصان پہنچا، درخت اکھڑ گئے اور بجلی کے کھمبے گر گئے ۔ چیف منسٹر ممتا بینرجی ، نے اتوار کی رات دیر گئے ضلع کا دورہ کیا اور لوگوں کو انتظامیہ کی طرف سے ہر طرح کی مدد کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ اب تک پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں اور طوفان میں مرنے والوں کے لواحقین سے ملاقات کی ہے۔ ریاستی انتظامیہ متاثرین کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کرے گی ۔انہوں ٰ نے اتوار کی رات ہاسپٹل میں زخمیوں کی عیادت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک آفت ہے، ایک ہنگامی صورتحال ہے۔ لوگ اور ان کے علاج اور گھروں کی تعمیر کا خیال رکھا جائے گا ۔ ممتا بنرجی نے ٹی ایم سی پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ، جلپائی گوڑی میڈیکل کالج اور ہاسپٹل بھی گئیں ۔
اور راستے میں اضلاع کے دیگر حصوں میں ریلیف کیمپوں میں موجود لوگوں سے ویڈیو کال کے ذریعے بات کی۔